زیر تعمیر اوور ہیڈ برج کے قریب حفاظتی اقدامات نہ ہونے سے حادثہ کا خطرہ

زیر تعمیر اوور ہیڈ برج کے  قریب حفاظتی اقدامات نہ  ہونے سے حادثہ کا خطرہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) محکمہ ہائی ویز اور ٹھیکیدار کی عدم دلچسپی کے باعث کسی وقت بھی سانحہ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔۔۔

محکمہ ٹریفک پولیس کی جانب سے کمشنر سرگودہا ڈویژن کو ارسال کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 47 پل کہ قریب زیر تعمیر اوور ہیڈ برج کے گرد حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے کسی وقت بھی کوئی حادثہ رونما ہو سکتا ہے اس ضمن میں متعدد بار محکمہ ہائی ویز کنٹونمنٹ بورڈ اور ٹھیکیدار کو تحریری طور پر آگاہ کیا گیا لیکن کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا حادثہ کے صورت کا متعلقہ محکمے اور ٹھیکیدار ذمہ دار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں