سرگودھا میڈیکل کالج کے پروفیسرز، لیکچررز آفیسرز کا اجلاس

سرگودھا میڈیکل کالج کے پروفیسرز، لیکچررز آفیسرز کا اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا میڈیکل کالج کے پروفیسرز، لیکچررز میڈیکل آفیسرز کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

 جس میں پروفیسر عمران ہاشم، پروفیسر سیف اﷲ گورائیہ، پروفیسر ابرار شیرازی، پروفیسر احمد نواز بھٹی، ڈاکٹر رضا فرخ، ڈاکٹر فدا شیخ، ڈاکٹر اﷲ نواز و دیگر نے شرکت کی اور میڈیکل کالج کے ہیومن ریسورس کے معاملے اور دیگر درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر بحث کی گئی، اور تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کو تنخواہ کے بنیادی حق سے محروم رکھ کر معاشی استحصال کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، اور کہا گیا کہ اس وقت میڈیکل کالج کے سٹاف میں اضطراب اور ذہنی کرب پایا جاتا ہے ، حکومت ہٹ دھرمی کی بجائے ہمارے مسائل حل کرے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں