مہاجر برانچ پر پل زیر تعمیر بڑی گاڑیاں متبادل راستہ اختیا ر کریں،محکمہ ہائی وے
کندیاں(نمائندہ دنیا )ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہا ئی وے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شہریوں کو مطلع کیا گیا ہے کہ ہرنولی۔۔۔
واں بھچراں روڈ پر کباڑی ہیڈ پر پل، جبکہ واں بھچراں، موسیٰ خیل روڈ پر مہاجر برانچ پر پل زیر تعمیر ہیں ہرنولی واں بھچراں روڈ اور واں بھچراں، موسیٰ خیل روڈ سے گذرنے والی بڑی گاڑیاں تکلیف سے بچنے کیلئے متبادل راستہ اختیار کریں کیونکہ متعلقہ پلوں پر محکمہ ھائی وے کی جانب سے تعمیراتی کام جاری ہے اور آگے راستہ بند ہے ۔