گھریلو جھگڑے پر 2بچوں کی 24سالہ ماں کا اقدام خودکشی
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )کدھی کے گاؤں ڈھاک جنجوعہ میں خاوند کے رویے سے دلبرداشتہ دو کمسن بچوں کی ماں 24سالہ آمنہ نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں ، اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔
جہاں اس کا معدہ واش کرنے کے بعد اس کی زندگی بچانے کی جدو جہد کی جا رہی ہے ، معلوم ہوا ہے کہ آمنہ کا خاوند فیصل آباد میں محنت مزدوری کرتا ہے ، وہ گزشتہ شام چھٹی لے کر گھر آیا اس دوران میاں بیوی کے مابین جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو کر خاتون نے اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی۔