یکساں نصاب تعلیم اور قرآن کو لازمی مضمون قرار دینے کے اقدامات قابل تحسین :عثمان شانی

یکساں نصاب تعلیم اور قرآن کو  لازمی مضمون قرار دینے کے  اقدامات قابل تحسین :عثمان شانی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سیاسی و سماجی رہنما عثمان شانی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے۔

 ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم اور قرآن پاک کو لازمی مضمون قرار دینے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات قابل تحسین ہیں اس سے بچوں کو قرآنی تعلیم کیساتھ ساتھ طبقاتی نظام کو ختم کرنے میں مدد ملے گی حکومت ملک میں یکساں نظام تعلیم لاکرامیر اور غریب کے فرق کو ختم کرنے کیلئے کوشاں ہے اس سے غریب کے بچے سرکاری تعلیمی اداروں میں اچھی تعلیم حاصل کرسکیں گے ، جو لوگ وزیر اعظم کو یہودیوں کا ایجنٹ کہہ رہے تھے اب ان کی آنکھیں کھل جانی چاہیے کہ اقوام متحدہ میں مسلمانوں کی حقیقی ترجمانی کے بعد اب ملک میں یکساں نظام تعلیم اور قرآن پاک کی لازمی تعلیم کے نفاذ کیلئے حکومت کی کوششیں قابل تعریف ہیں،جو کام حکومت کررہی ہے اسکے نتائج نکلنا شروع ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کی قیادت پریشانی میں مبتلا ہے اور اسے پتہ ہے کہ اگر یہ کام ہوگئے تو ان کا سیاسی مستقبل تاریک ہوجائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں