پاکستان کیساتھ ہر دور میں ظلم ہوا ہے ،چو دھری رشید جٹ

 پاکستان کیساتھ ہر دور میں ظلم  ہوا ہے ،چو دھری رشید جٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدرچو دھری رشید جٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ ہر دور میں ظلم ہوا ہے ۔

عوام غریب سے غریب تر جبکہ اشرافیہ امیر سے امیر تر ہوتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں لوگ جرائم کو ترجیح دینے لگے ہیں آئے روز جرائم کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں جو انتہائی تکلیف دہ امر ہے ، ہم کسی قسم کی انتشار پسندی کیخلاف ہیں اب پاکستان کسی بھی احتجاجی تحریک کا متحمل نہیں ہوسکتا پاکستان کو چاہیئے کہ آگے بڑھنے کیلئے تمام سیاسی جماعتیں ملکر اقدامات اٹھائیں اور ملک کو آگے لیکر چلیں کسی بھی مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے چاہئیں کیونکہ مذاکرات ہی ملک کو آگے لے جاسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں