بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط ادا کرنے کیلئے11کیمپ سائٹس قائم

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط ادا کرنے کیلئے11کیمپ سائٹس قائم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ضلعی انتظامیہ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ کی طرف سے رجسٹرڈ ایک لاکھ 73 ہزار 272 افراد کو سہ ماہی قسط اکتوبر تا دسمبر2024 ء کی ادائیگی کے لئے ضلع بھر میں 11 کیمپ سائٹس قائم کر دی ہیں۔

، سرگود ھا میں 4 اور کوٹمومن میں دو جبکہ بھلوال، بھیرہ ،ساہیوال , سلانوالی اور شاہپور میں ایک ایک سائٹ قائم کی گئی ہے ۔ قسط کی ادائیگی کا عمل 23 دسمبر سے شروع ہوگا۔ ان سنٹرز پر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم اور ضلعی پولیس آفیسر ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی جی عمر فاروق اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کے علاوہ پولیس، بنک، بی آئی سی پی افسران اور نادرا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مستحقین خصوصا خواتین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں، اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیل میں انتظامات کی نگرانی کے لئے فوکل پرسن ہوں گے ۔ اجلاس میں کیمپ سائٹس پر صفائی ستھرائی،پینے کا پانی،بیٹھنے کا مناسب انتظام،میڈیکل کیمپ،واک تھروگیٹس،فائر فائٹنگ،پارکنگ انتظامات کے لئے تمام متعلقہ محکموں کو ٹاسک تفویض کیے گئے ۔سنٹرز پر رکھی جانے والی مشینیں،ڈیوائسز مکمل طور پر فعال ہونی چاہئیں انہوں نے کہا کہ کٹوتی کی شکایات پر ایجنٹ کے خلاف ایف آئی درج کروانے کے ساتھ اسے بلیک لسٹ کر دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں