کرسمس جوش و جذبہ، پر امن طریقہ اور آزادی کے ساتھ منایا جائے گا، طاہر نوید چودھری

کرسمس جوش و جذبہ، پر  امن طریقہ اور آزادی کے ساتھ  منایا جائے گا، طاہر نوید چودھری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سابق ایم پی اے و چیئرمین پاکستان مینارٹیز الائنس طاہر نوید چودھری نے کہا ہے کہ کرسمس کا تہوار حسب سابق جوش و جذبہ، پر امن طریقہ اور آزادی کے ساتھ منایا جائے گا۔۔۔

 اس موقع پر مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ہماری پر امن تقریبات مسرت میں شریک ہوں۔ تا کہ پوری دنیا پر یہ واضح ہو کر پاکستان میں مکمل جمہوری آزادی ہے ، ہم خوش نصیب لوگ ہیں، جنہیں پاکستان میں اپنے مذہبی تہوار کو بلا خوف و خطر اور مذہبی آزادی کے ساتھ منانے کیلئے حکومتی اور انتظامی مکمل تعاون حاصل ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں