سرگودھا شہر میں ٹریفک کا جام ہونا معمول بن گیا ، لو گ پریشان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا شہر میں ٹریفک کا جام ہونا معمول بن کر رہ گیا ہے کچہری بازار‘کارخانہ بازار‘امین بازار‘ شربت چوک’ فیصل بازار‘سول ہسپتال چوک‘فاطمہ جناح روڈ‘ نوری گیٹ چوک سمیت اہم شاہراؤں ٹریفک کئی کئی گھنٹے جام رہتی ہے۔۔
جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں جس کے باعث گردونواح کی آبادیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اکثر گاڑیوں کے گلی محلوں میں داخل ہونے سے وہاں کے رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درست نہ ہونے سے لوگ دوہرے عذاب میں مبتلا ہوگئے ہیں ، انتظامیہ کی جانب سے اس اہم مسئلے کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے کمشنر اور ڈی پی او سے استدعا کی ہے کہ وہ اس طرف توجہ دیں اور اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کرانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا حکم صادر فرمائیں۔