جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں :محسن ملہی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی یوتھ وسطی پنجاب کے صدر محسن ملہی نے کہا ہے کہ جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔۔
ذوالفقار علی بھٹو’ محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی کے کارکنوں نے جمہوریت کی خاطر جانوں کی قربانی پیش کی آج پاکستان میں جو جمہوریت نظر آرہی ہے اس کا سہرا بلا شبہ پیپلز پارٹی کے شہداء کے سر ہے ، ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قربانیاں سر فہرست ہیں آج محترمہ ہم میں موجود نہیں ہیں مگر ان کی دی گئی قربانی کی بدولت پاکستان میں جمہوریت نظر آرہی ہے اگر محترمہ بے نظیر بھٹو آمریت کیخلاف لڑ سکتی ہیں تو ہمیں بھی آئندہ آمریت کیخلاف لڑنا ہوگا اس موقع پر محترمہ کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی اور لنگر کا اہتمام کیا گیا۔