ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا

 ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد پولیس ٹیم نے سرگودھا روڈ پر دوران گشت موٹرسائیکل سوار دو مشکوک افراد کو چیکنگ کے لیے روکا تو ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

جس کے نتیجے میں ٹانگ پر گولی لگنے سے کانسٹیبل مقصود زخمی ہو گیا ۔ جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے ، زخمی اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں