ناقص کارکردگی :سوشل سکیورٹی کے 3، لیبر کے 2 افسران معطل

 ناقص کارکردگی :سوشل سکیورٹی کے 3، لیبر کے 2 افسران معطل

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کا لیبر ڈیپارٹمنٹ میں شفافیت اور سروس ڈیلیوری کی بہتری کے لئے عملی اقدام اٹھایا، صوبائی وزیر لیبر کی ہدایت پرغفلت اور ناقص کارکردگی پر سوشل سکیورٹی کے 3 اور لیبر کے 2 افسران معطل کردیئے گئے ۔

صوبائی وزیر کی ہدایت پر انسپکشن ٹیم نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور دوران فیلڈ بے ضابطگیوں اور سنگین خامیوں کا انکشاف ہوا۔سوشل سکیورٹی کے معطل کئے جانیوالے افسران میں ڈائریکٹر فیصل آباد ایسٹ انور الحق ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد اصغر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل آباد ویسٹ توقیر علی شامل ہیں۔فیصل آباد ویسٹ کے لیبر آفیسر II سعید احمد چودھری اور لیبر انسپکٹر ون رؤف احمد کو بھی معطل کردیا گیا۔انسپکشن ٹیم نے فیصل آباد دورے کے دوران افسران کا ورکرز کی تعداد کم ظاہر کرنے اورفیلڈ میں مزید خامیوں بارے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا ،لیبر اور سوشل سکیورٹی کے افسران کی معطلی کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں