صبح اور شام کے وقت دھند، سورج، بادلوں میں آنکھ مچولی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اتوار کے روز بھی صبح اور شام کے وقت دھند کی چادر چھائی رہی، جبکہ دن بھر سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی اور سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری رہا۔۔۔
جس سے موسم کی شدت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، دھند اور سردی کی شدت کے باعث ٹریفک نظام اور معمولات زندگی متاثر ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، بالخصوص موٹر وے کو مختلف مقامات سے وقفہ وقفہ سے بند رکھنے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔