ناقص، غیر معیاری سلنڈرز والی گاڑیاں سڑکوں پر رواں دواں

ناقص، غیر معیاری سلنڈرز والی گاڑیاں سڑکوں پر رواں دواں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ٹرانسپورٹرز نے حکومتی احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں‘ متعدد حادثات میں جانی و مالی نقصان کے باوجود ناقص اور غیر معیاری سلنڈرز والی گاڑیاں سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔

تفصیل کے مطابق سرگودھا سے مختلف اضلاع اور دیگر مقامات کی ٹرانسپورٹ پر ناقص اور غیر معیاری سلنڈرز اتارنے کے احکامات کو ٹرانسپورٹرز نے نظر انداز کرتے ہوئے مسافروں کی جان و مال کو خطرے میں ڈال رکھا ہے ’ متعدد بار نوٹسز جاری ہوئے ’ مگر ڈرائیورز نے احکامات کی پاسداری کرنا گوارہ نہ کیا’ یہی نہیں روزانہ کی بنیاد پر پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس کی طرف سے ایکشن کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جا رہے ہیں مگر قانون شکنی کی صورتحال بدستور قائم ہے ،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام ٹرانسپورٹرز کو آخری وارننگ دی گئی ہے کہ وہ ناقص سلنڈرز اتار دیں وگرنہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر ان کی گاڑیاں تھانوں میں بند کر دی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں