سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحت صفائی کا منصوبہ التوا کا شکار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے فنڈ جاری نہ کرنے کے باعث سرگودہا میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحت صفائی کا منصوبہ التوا کا شکار ہو نے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے یکم جنوری سے ٹھیکہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ورک آرڈر جاری نہیں کیے گئے ، جس وجہ سے منصوبہ بروقت شروع ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز تک حکومت کی جانب سے فنڈز جاری ہو جائیں گے جس کے بعد 15 جنوری سے کام شروع ہونے کا امکان ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ٹھیکہ تحصیل کی سطح پر دیا جا رہا ہے ٹھیکیدار کی نگرانی کے لیے تحصیل کی سطح پر ایک منیجر اور دو اسسٹنٹ منیجر ز ایک سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کرلئے گئے ہیں یاد رہے کہ ٹھیکیداروں کی ٹینڈرز میں د لچسپی کے باعث مقابلہ بازی میں سات فیصد تک کم ریٹ پر ٹھیکہ حاصل کیا گیا ہے۔