لاہور روڈ کے دونوں اطراف عارضی و پختہ تعمیرات مسمار

لاہور روڈ کے دونوں اطراف عارضی و پختہ تعمیرات مسمار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے تجاوزات سے پاک پنجاب وژن کے تحت ضلعی انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹمومن مہتاب خان اور چیف آفیسر ضلع کونسل اسد ہریا کی نگرانی میں انکروچمنٹ عملہ نے سیال موڑ پر تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کرتے لاہور روڈ کے دونوں اطراف پر قائم عارضی و پختہ تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔ مصروف سٹرک پر تاجروں نے دکانوں کے سامنے پختہ و عارضی تجاوزات قائم کر رکھی تھیں جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل آرہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں تجاوزات مافیا کے خلاف بلاامتیاز آپریشن بھرپور انداز میں جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں