پاکستان کے ایٹمی پر و گرام کے خلاف سازشی ٹولہ متحرک ہے، متین قریشی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پی پی پی کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی متین احمد قریشی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے خلاف سازشوں کا بازار گرم ہے۔
عمران خان ایک بہانہ امریکہ کا اصل نشانہ پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام ہے جو لوگ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف بیانات دیتے ہیں وہ عمران خان کے حق میں آواز کیوں اٹھا رہے ہیں۔ عمران خان اس کی وضاحت کریں قوم سمجھ چکی ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف سازشی ٹولہ متحرک ہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سازشیوں کے عزائم کو خاک میں ملا دے گی اس کیلئے قوم اب نوجوان چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنانے کیلئے پرعزم ہے۔