موٹروے سروس ایریا کے ہوٹل مالکان، دیگر اشیا بیچنے والوں کی لوٹ مار، نرخ نامے غائب

موٹروے سروس ایریا کے ہوٹل مالکان، دیگر اشیا بیچنے والوں کی لوٹ مار، نرخ نامے غائب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)موٹر وے حکام کے واضح احکامات اور مسافروں کی بار بار شکایات کے باوجود لاہور اسلام آباد موٹر وے پر قائم ہوٹلوں اور کھانے پینے کی اشیاء بیچنے والی دیگر شاپس نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔۔۔

نرخ نامہ کی کھلی خلاف ورزی باعث تشویش بننے لگی ،کاؤنٹرز یا نمایاں مقامات پر ہوٹل و شاپس مالکان نے نرخ نامے بھی آویزاں نہیں کررکھے بالخصوص موٹروے سروس ایریا بھیرہ کے نارتھ اور ساؤتھ میں قائم ہوٹل مالکان اور دیگر شاپس پر مقرر کردہ سرکاری نرخ نامے کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے موٹروے سروس ایریا بھیرہ موٹروے کا انتہائی اہم سروس ایریا ہے جہاں لاہور اور اسلام آباد سے آنیوالی زیادہ تر جملہ ٹریفک رکتی اور مسافر کھانا کھاتے اور دیگر اشیاء خریدتے ہیں مسافروں کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹس کا عملہ سرکاری ریٹ لسٹ دکھانے اور اس کے مطابق بل وصول کرنے سے گریز کرتا ہے اسی طرح ٹک شاپس پر مہنگی اشیاء فروخت کی جارہی ہیں مسافر چونکہ جلدی میں ہوتے ہیں اس لئے وہ اپنی جیبوں پر پڑنے والے ڈاکہ کے خلاف احتجاج بھی نہیں کرتے ،مسافر ویگنوں کے ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کو ہوٹل مالکان مراعات دیکر ان کے ذریعے بے بس مسافروں کو کھلے عام لوٹ رہے ہیں، متاثرہ مسافروں نے مطالبہ کیا ہے طے شدہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی کویقینی بنانے اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنیوالے ہوٹل مالکان اور ان کے عملہ کیخلاف سخت کاروائی کرکے مسافروں کا تحفظ کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں