حکومت کھل کر بتائے کہ مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں ،رانا ارسلان منج

حکومت کھل کر بتائے کہ مذاکرات  کرنے ہیں یا نہیں ،رانا ارسلان منج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پی ٹی آئی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب رانا ارسلان منج نے کہا ہے کہ حکومت کھل کر بتائے کہ مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں آدھا تیتر آدھا بٹیر نہیں چلے گا۔۔۔

نواز اور زرداری کے درباری محض عوامی توجہ حاصل کرنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کو نشانہ بنارہے ہیں، حکومت اپنے وزراء کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے روکے اب سب کو پاکستان کا سوچنا ہوگا مذاکرات ہی ملکی ترقی’ استحکام کا واحد حل ہیں۔   اس وقت پاکستان میں سمجھ نہیں آرہی کہ کس کی حکومت ہے کیونکہ حکمرانوں کو خود پتہ نہیں کہ انہوں نے کیا کرنا ہے کیا نہیں، ہدایات لیکر مذاکرات کرنیوالے کبھی مذاکرات کو کامیاب نہیں ہونے دینگے اس لئے ضروری ہے کہ ہم سب ملکر پاکستان کی ترقی’ استحکام کیلئے کام کریں تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں