تحفظ ختم نبوت سیمینار صحافیوں سمیت دیگر کی بھرپور شرکت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں صحافیوں سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔۔۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر عالمی مجلس ختم نبوت نور محمد ہزاروی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام پنجاب مفتی شاہد مسعود، مبلغ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حضرت محمد خالد عابد، پروفیسر ہارون الرشید تبسم، قاری عبدالوحید، پروفیسر عاصم اشتیاق، مولانا عبدالرشید، مولانا ثناء اﷲ ایوبی، مولانا حیدر علی حیدر، مفتی جہانگیر حیدر، مفتی علی حسن قریشی، رانا ساجد اقبال، ضیاء الدین لالی، ذوالفقار ہاشمی، انیس اکرم، سیف خان، ارشد محمود ارشی، سجاد اکرم، چوہدری محمد اصغر، نعیم فیصل، عبدالوہاب چوہدری، شیخ رضوان و دیگر نے مرحوم اکرم عامر کی تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح قائد تحریک مولانا محمد اکرم طوفانی ایک درویش صفت انسان تھے اور انہوں نے فتنہ قادیانیت کیلئے اپنی زندگی وقف کررکھی تھی ،اسی طرح سینئر صحافی محمد اکرم عامر مرحوم بھی فتنہ قادیانیت کیخلاف سپر آزما رہے ،تقریب کے اختتام پر مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔