نیو ائیر نائٹ پر تقریبات کیلئے 4 سیکورٹی ٹیمیں تشکیل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نیو ایئر نائٹ کے موقع پر امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ضلع سرگودھا میں1ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں اور رضا کاروں کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔۔۔
جو نیو ائیر نائٹ کی تقریبات کو روکنے اور سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے اقدامات کرینگی سکیورٹی حکام نے نیو ایئر کے موقع پر خصوصی منعقد ہونیوالی تقریبات میں سکیورٹی فرائض سر انجام دینے کیلئے 3 ڈی ایس پی، 27 ایس ایچ اوز،80 سب انسپکٹر، 209 اے ایس آئی، 674 پولیس اہلکار، ایلیٹ فورس کی چار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، اور اسی طرح شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظرگاڑیوں کی تلاشی اور ون ویلنگ کرنیوالے نوجوانوں کیخلاف کاروائی کیلئے بھی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔