ڈپٹی کمشنر خالد جاوید کا کندیاں فاریسٹ پارک کا دورہ ،مختلف شعبو ں کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر خالد جاوید کا کندیاں فاریسٹ  پارک کا دورہ ،مختلف شعبو ں کا معائنہ

کندیاں(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا کندیاں فاریسٹ پارک کا دورہ ڈپٹی کمشنر نے پارک کے مختلف شعبو ں کا معائنہ کیا اور سیر وتفریح کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ محمد شعیب رضا خان اور ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نصیر الحق بھی ان کے ہمرا ہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایف او کو ہدایت کی کہ پارک میں لگے نمائشی پودوں کی منا سب دیکھ بھال کو یقینی بنا یا جا ئے ۔انہوں نے کندیاں موڑ کا بھی دورہ کیا اور چوک کے تزین وآرائش کے کا موں سے متعلق بریفنگ لی۔اس موقع پر انہوں نے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کو ہدایت کی کہ چوک کے دونوں اطراف خوبصورت روایتی ما نو منٹ کی تنصیب کا کام جلد ازجلد مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں