چنیوٹ:ٹریفک پولیس کی شعور بیداری کے حوالے سے مہم جاری
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداﷲاحمدکی ہدایت پر۔۔۔
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چنیوٹ بابرنواز ہندل کی زیر نگرانی انچارج ایجوکیشن ونگ کی جانب سے بسلسلہ ٹریفک شعور بیداری کے حوالے سے مختلف مدرسوں میں زیر تعلیم طلباء کو موٹر سائیکل کے لائسنس کے حصول کے بارے آگاہی دی گئی ، دوران ڈرائیونگ دھند کے دوران حادثات سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر،موٹر سائیکل پر دوران سفر ہیلمٹ کی اہمیت وافادیت، تیز رفتاری اورون ویلنگ کے نقصانات،کم عمری یا بغیر ڈرائیونگ لائسنس کسی بھی قسم کی گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے کی قانونی ممانعت کے علاوہ ٹریفک کے قواعد و ضوابط بارے بھی بتایا گیا جبکہ عوام الناس کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے آسان طریقہ کار اور اس سلسلہ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے سہولیات کی فراہمی بارے بھی آگاہ کیا گیا۔