چنیوٹ میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

چنیوٹ میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکے ویژن کر ائم فری پنجاب کے تحت ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

 ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ چنیوٹ محمود الحسن کی زیرنگرانی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عرفان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مویشی اور موٹر سائیکل چور3رکنی گینگ کوسرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار گینگ کے قبضہ سے 7لاکھ سے زائد مالیتی مسروقہ جانور اور 5 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں