گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس پر بلا معاوضہ فوگ لائٹ کے متبادل ییلو پیپر اور ریفلیکٹرز چسپاں

 گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس پر  بلا معاوضہ فوگ لائٹ کے متبادل  ییلو پیپر اور ریفلیکٹرز چسپاں

میانوالی (نامہ نگار )ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات،آر پی او سرگودھا ریجن شہزاد آصف خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی اختر فاروق کی خصوصی ہدایات پر۔۔۔

ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر طیب علی شاہ کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ میانوالی میں سستے میں فوگ لائٹ پروگرام جاری ہے ۔اس ضمن میں ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے ٹریفک افسران کے ساتھ مل کر گاڑیوں کی ہیڈ لائیٹس پر بلا معاوضہ فوگ لائٹ کے متبادل ییلو پیپر اور ریفلیکٹرز چسپاں کیے اور ڈرائیور حضرات کو فوگ سے متعلق آگاہی دی۔موٹرسائیکل سواروں کو ہیلمٹ کی افادیت اور روڈ سیفٹی لیکچر دیا۔اس کے علاوہ ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے مروت بلڈنگ مٹیریل فضائیہ روڈ کا وزٹ کیا۔  اور وہاں پر موجود عملہ اور ٹریکٹر ڈرائیورز کو فوگ سے متعلق آگاہی لیکچر دیا اور اپنی ہیڈ لائٹس کو فوگ لائیٹس میں تبدیل کرنے کی تاکید کی۔اور وہاں پر موجود ٹریکٹرز کی ہیڈ لائٹس پر ییلو پیپر اور ٹرالیز پر ریفلیکٹر چسپاں کیے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں