پرائس کنڑول میکنزم پر عملدرآمد کے حوالے سے فرضی رپورٹیں ، چھان بین کا فیصلہ

پرائس کنڑول میکنزم پر عملدرآمد کے حوالے سے فرضی رپورٹیں ، چھان بین کا فیصلہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا سمیت خوشاب، میانوالی اور بھکر میں حکومت پنجاب کی طرف سے پرائس کنٹرول میکنزم پر عملدرآمد کروانے کے حوالے سے فرضی رپورٹوں کے معاملہ کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔

جس کے تحت صوبائی حکومت نے خصوصی پرفارما جاری کرتے ہوئے ضلعی افسران کو ہدایت کی ہے کہ اشیاء خوردونوش و اجناس کی نیلامیوں کے عمل کی مکمل تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر ارسال کی جائے ،حکومت کے علم میں یہ بات آئی کہ نیلامیوں کے عمل کی مانیٹرنگ کیلئے حکومت نے ضلعی افسران کی ڈیوٹیاں لگا رہی ہیں مگر کوئی بھی آفیسر اس دوران موجود نہیں ہوتا، مڈل مین اور مارکیٹ کمیٹی کی ملی بھگت سے اشیاء کے من مانے ریٹ مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ گرانفروشی کا تدارک ایک چیلنج بناہوا ہے اور اس جانب ذمہ دار افسران کی عدم توجہی باعث تشویش ہے جس پر کامرس انڈسٹریز اینڈ انویسٹمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ڈپٹی کمشنرز کو صورتحال بہتر بنانے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ متذکورہ امور کی خفیہ او ر اعلانیہ نگرانی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں