رحمان کالونی جوہرآبا میں مضر صحت پاپڑ کھانے سے 3 کمسن بچوں کی حالت غیر ہوگئی
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )رحمان کالونی جوہرآبا میں مضر صحت پاپڑ کھانے سے تین کمسن بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔
، متاثرہ بچوں کو فوری طور پرضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،10سالہ تسبیحہ دختر محمد پرویز اسکے 2بھائیوں 8سالہ تہذیب اور 7سالہ شاہ ریز کا معدہ واش کیا گیا اورانہیں بروقت طبی امدا دے کر بچا لیا گیا ، جوہر آبا کی نواحی کالونیوں کی دکانوں پر چھوٹے بچوں کے کھانے کی مضر اشیا کی فروخت ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔