برائلر چکن سے لوڈ ڈالہ ٹرک سے جاٹکرایا،ڈرائیور جاں بحق
شاہ پور (نمائندہ دنیا ) دریائے جہلم پل پر برائلر چکن سے لوڈ ڈالہ سامنے سے آنیوالے ٹرک سے جا ٹکرا یا ۔
، حادثہ اتنا شدید تھا کہ ڈرائیور ریحان سکنہ چکوال موقع پر ہی جاں بحق گیا ، جبکہ اس کا ساتھی عدیل احمد شدید زخمی ہو گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے ٹرک کو پل سے ہٹا کر ٹریفک بحال کرا دی گئی۔