ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر فرنیچر شوروم کا مالک گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر فرنیچر شوروم کا مالک دھر لیا ۔
گیا، بتایا جاتا ہے کہ بچہ کلاں میں امان اﷲ نے اپنے فرنیچر شو روم میں اونچی آواز سے ڈیک چلا کر اطراف کے لوگوں کی ناک میں دم کر رکھا تھا کہ شکایت ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔