لاہور روڑ پر واٹر ٹینکر کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

لاہور روڑ پر واٹر ٹینکر کی زد میں  آ کر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )لاہور روڑ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا۔

، بتایا جاتا ہے کہ 41 شمالی کا رہائشی 34 سالہ نوجوان محمد فاروق موٹرسائیکل پر سوار جا رہا تھا کہ لاہور روڈ پر نجی شو روم کے سامنے اسے ٹینکر نے کچل دیا جس کے نتیجہ میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں