مویشی منڈی حکام کی عدم توجہ کے باعث مسائلستان بن گئی

مویشی منڈی حکام کی عدم توجہ کے باعث مسائلستان بن گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں لگائی جانیوالی اہم مویشی منڈی متعلقہ حکام کی عدم توجہ کے باعث مسائلستان بن کر رہ گئی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بھلوال کی جانب سے متذکرہ مویشی منڈی کی انسپکشن رپورٹ ڈویژنل انتظامیہ کو ارسال کر دی گئی جس کے مطابق سرگودھا گجرات روڈ پر سالم انٹر چینج کے قریب بدھ اور جمعہ کو منڈیاں لگائی جاتی ہیں،جہاں سرگودھا کے علاقہ ملحقہ اضلاع سے بیوپاریوں اور خریداروں کی بڑی تعداد آتی ہے ، جہاں خریداروں اور بیوپاریوں کے ساتھ ساتھ مویشیوں کے پینے کیلئے پانی کا کوئی انتظام نہیں اور نہ ہی گاڑیوں کی پارکنگ کے لئے کوئی مناسب انتظامات کئے گئے ،جس کی وجہ سے گجرات اور سالم روڈ پرمتذکرہ دونوں ایام میں ٹریفک جام معمول ہے ،اس کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی وجہ سے بھی بیوپاریوں اور خریداروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ،رپورٹ کے مطابق انسپکشن کے دوران منڈی کی انتظامیہ نے سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے تاہم اس حوالے سے مستقل بنیادوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں