محسن یوسف کو فاؤنڈر گروپ کا وائس چیئرمین بنانیکا نوٹیفکیشن جاری

محسن یوسف کو فاؤنڈر گروپ کا   وائس چیئرمین بنانیکا نوٹیفکیشن جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)چیئرمین فاؤنڈر بزنس گروپ ڈاکٹر امیتاز ڈوگر نے محسن یوسف کو فاؤنڈر گروپ کا وائس چیئرمین بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 اس حوالے سے منعقدہ سادہ تقریب میں چیئرمین فاونڈر گروپ و سابق صدر ڈاکٹر امتیاز ڈوگر نے کہاکہ جلد ہی فاؤنڈر بزنس گروپ کا ایک گلاستہ مکمل کرلیا جائے گا،گروپ کی تشکیل کا عمل مکمل مشاورت سے کیا جا رہا ہے ،امید ہے کہ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والے اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے سر انجام دیں گے۔ اس موقعہ پر سابق صدور سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ساجد حسین تارڑ،چوہدری شعیب احمد بسرا نے خصوصی شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں