ایک ماہ میں کینو کی ایکسپورٹ سے دو کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایک ماہ میں کینو کی ایکسپورٹ سے دو کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کرلیا، بائی روڑ اور سمندری راستے سے 2800سو سے زائدکنٹینرز بھجوائے جا چکے ہیں۔۔۔
ڈائریکٹر پاکستان ہارٹی کلچرل ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپوٹ بورڈ منسٹری آف کامرس پاکستان چوہدری شعیب احمد بسراء نے دورہ سرگودھا کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ یکم دسمبر سے 31 دسمبر 2024 تک سمندری راستے سے 1350کنٹینرز بھجوائے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ55 لاکھ ڈالر بنتی ہے ،سب سے زیادہ 459 کنٹینرزیو اے ای بھجوائے ، انڈونیشیا 281، عمان 151، سری لنکا 150، فلپیائن79 کنٹینرز بھجوائے گئے ہیں ، اسی طرح قازقستان، ازبکستان، ترکمانستان ،عراق اور افغانستان کے علاوہ ممالک میں بائی روڑ ٹرالوں اور ٹرکوں کے ذریعے بھجوائے گئے کنٹینرز کی مد میں 45 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ہے ،چویدری شعیب احمد بسرا نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی سے کینو کی پیدوار میں غیر معمولی کمی باعث تشویش ہے اس وقت فوری طور پر کینو کے نئے پودے منگوائے جائیں، تاکہ 3 ماہ کی بجائے 8 سے 9 ماہ کینو کی پیدوار حاصل کی جاسکے اور ملک کو کروڑوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوسکے۔