ٹریفک پولیس ریونیوجمع کرنیکا ادارہ بنتا جارہا ہے ،صدر چیمبر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ٹریفک پولیس کا کام ٹریفک کنٹرول کرنا ہے مگر یہ ریونیو جمع کرنے کا ادارہ بنتا جا رہا ہے، شہری جگہ جگہ ٹریفک کی بندش سے پریشان ہے، چنگ رکشائ، غلظ پارکنگ اور ریڑھیاں ٹریفک نظام میں بڑی ر کاوٹ ہے۔
ان خیالات کا اظہار صدر سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرڑ اینڈ انڈسٹریز کے صدر محمد حسن یوسف ، صدر مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا شیخ ندیم خاور ،ڈی ایس پی ٹریفک رائے ملازم حسین نے شہر میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کے حوالے اہم مشاورتی اجلاس میں کیا،اس موقع پر جنرل سیکرٹری انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا نعیم کپور، صدر آزاد روڑ افتخار بیگ،جنرل سیکرٹری کچہری بازار ذیشان خائق،ایگزیکٹو ممبر محمد وسیم سرور ، نعیم سرور بسرا نے بھی شرکت کی،سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرڑ اینڈ انڈسٹریز میں ٹریفک رواں دواں رکھنے کے جائزہ اجلاس میں تمام اطراف سے تجویز سامنے آئی اور فیصلہ کیا گیا کہ چوک نمبر 12, پٹھہ منڈی چوک، آزاد روڑ، سٹی روڑ، نوری گیٹ،کلیار مارکیٹ سے بازاروں میں میں چنگ رکشوں اور دیگر رکشاوں کے ساتھ ساتھ ریڑھیوں کا داخلہ بند کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے ، جس پر ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ آپ لوگوں کی اس تجویز پر عمل کرنے کیلئے متبادل ٹریفک سسٹم سمیت دیگر امور کا مکمل جائزہ لیکر تجویز کردہ بازاروں میں ٹریفک نظام رواں دواں رکھنے کیلئے بھرپور اقدام اٹھائے جائیں گے ،غلط پارکنگ کرنے والوں کو بھی بھاری جرمانے کرنے پر اتفاق کیا۔