گیس کی غیر قانونی ری فلنگ اور کھلے پٹرول کی فروخت 8ایجنسی مالکان گرفتار

گیس کی غیر قانونی ری فلنگ  اور کھلے پٹرول کی فروخت 8ایجنسی مالکان گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گیس کی غیر قانونی ری فلنگ اور کھلے پٹرول کی فروخت میں ملوث 8 ایجنسی مالکان گرفتار کرلئے گئے۔

 پولیس کے مطابق اندرون شہرکوٹ فرید روڈ،لاری اڈا روڈ ،85شمالی ،سلانوالی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کاروائی کر کے اکبر، محمد عمر ،آصف اورجاوید وغیرہ 8 افراد کو حراست میں لے کر قبضہ سے سینکڑوں لیٹر کھلا پیٹرول،گیس سلنڈرز اور ری فیلنگ کا ساما ن برآمد کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں