کار اور رکشہ میں تصادم‘بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کار اور رکشہ کے مابین تصادم کے نتیجہ میں پانچ سالہ بچے سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے حادثہ پی ٹی سی ایل آفس کے قریب پیش آیا۔۔۔
کار کی ٹکر لگنے سے رکشہ دور جا کر الٹ گیا جس میں سوار پانچ سالہ ابراہیم،60سالہ حسین گجر، 17 سالہ مراد علی ،18سالہ عمران اور 38سالہ عائشہ زخمی ہو گئے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انکا علاج معالجہ جاری ہے۔