پتھر مارکیٹ کڑانہ ہلز میں ہزاروں ٹریکٹر اور گاڑیوں ٹوکن اور رجسٹریشن بک کے بغیر چل رہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پتھر مارکیٹ کڑانہ ہلز میں ہزاروں ٹریکٹر اور گاڑیوں کے نہ تو ٹوکن ہیں۔۔
اور نہ ہی رجسٹریشن بکیں ہیں بلکہ بڑی تعداد میں نان کمرشل و نان کسٹم ٹریکٹر’ بھی پتھر مارکیٹ میں چلائے جانے کا انکشاف ہواہے جس کی وجہ سے حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے ’ ذرائع کے مطابق پتھر مارکیٹ میں تعمیراتی میٹریل (پتھر، ریت ،بجر وغیرہ) کی لوڈنگ’ ان لوڈنگ اور کیرج کے لئے ہزاروں ٹریکٹرز و دیگر اقسام کی گاڑیاں استعمال کی جا رہی ہیں’ جن میں سے بیشتر رجسٹریشن بک اور ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر ہی چلائے جا رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ نان کسٹم ٹریکٹرز و گاڑیوں کی بھی بڑی تعداد لیز مالکان ، سٹور کریشرز کے زیر استعمال ہے ، ذرائع سے یہ بھی معلو م ہوا ہے کہ سابق کمشنر اجمل بھٹی کی جانب سے متذکورہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو کارر وائی کی ہدایت جاری کی تھی مگر اُن کے احکامات پرعملدرآمد روایتی ہتھکنڈوں کی نظر ہو کر فائلوں میں دب چکا ہے اور ضلعی حکومت و محکمہ ایکسائز کی اس جانب کوئی توجہ نہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی نقصان کا سبب بننے والے متذکرہ نان کمرشل اور نان کسٹم ٹریکٹروں’ لوڈروں و گاڑیوں کے خلاف منظم طریقے سے کریک ڈاؤن کر کے ایسی گاڑیاں قبضہ میں لینے کے ساتھ ساتھ تمام کے ٹوکن ٹیکس وصول کئے جائیں تو کم و بیش 1 ارب روپے سے زائد ریونیو کی وصولی متوقع ہے ۔