موٹرسائیکل رکشہ میں آگ،ڈرائیور،سواریاں بچ گئیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آگ لگنے سے موٹرسائیکل رکشہ تباہ ہو گیا، بتایا جاتا ہے کہ ڈرائیور موٹرسائیکل رکشہ میں سواریاں بٹھا کر لاری اڈا روڈ پر جارہا تھا کہ۔۔۔
سیٹلائٹ ٹاؤن چوک میں رکشہ کواچانک آگ لگ گئی، جس پر فوری طور پر ڈرائیور اور سواریاں نیچے اتر گئیں، جس سے وہ بال بال بچ گئے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی، معلوم ہوا ہے کہ پلگ میں سپارکنگ اور پٹرول لیکیج کی وجہ سے آگ لگی ۔