آر پی او کی مکڑوال آپریشن میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کے اعزاز میں پارٹی میں شرکت

کالاباغ ( نمائندہ دنیا ) آر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان نے میانوالی میں تھانہ مکڑوال کا دورہ کیا۔۔۔
ڈی پی او میانوالی کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل اور ایس پی انوسٹی گیشن میانوالی بدر منیر ہمراہ تھے ، انہوں نے مکڑوال آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں کے اعزاز میں دی جانے والی پارٹی میں شرکت کی، ان سے ملاقات کی اور آپریشن میں کامیابی پر شاباش دی،بعد ازاں نئی زیر تعمیر بلڈنگ تھانہ کمرمشانی کا وزٹ اور معائنہ کیا، بلڈنگ کلرک اور ٹھیکیدار کو جلد از جلد کام مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔آر پی او سرگودھا نے جوائنٹ چیک پوسٹ جناح بیراج غربی پر پولیس ڈیوٹی چیک کی اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔