پاکستان کا مقابلہ بھارت نہیں ، اسرائیل فرانس سے تھا ، عدیل ارائیں

پاکستان کا مقابلہ بھارت نہیں ، اسرائیل فرانس سے تھا ، عدیل ارائیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان کا مقابلہ بھارت سے نہیں بلکہ اسرائیل ، فرانس سے تھا جن کی ٹیکنالوجی پر اتراتے ہوئے انڈیا نے پاکستان پر حملہ کیا۔۔۔

 مگر اسے نہیں پتہ تھا کہ پاکستان ان سے جدید ٹیکنالوجی اور ماہر پائلٹ رکھنے والا ملک ہے جس نے دشمن کے آدھے گھنٹے میں کئی اڈے اور چوکیاں تباہ کرکے فضاؤں کے شاہین ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ،سابق امیدوار حلقہ پی پ 74 چوہدری عدیل ارائیں نے کہا کہ پاکستان کی امن پالیسی کو کمزوری سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

 ایک وقت وہ آیا جب امریکی صدر کسی قسم کی مصالحت کرانے سے انکار کردیا جب دیکھا کہ فرانس’ امریکہ’ اسرائیل کی ٹیکنالوجی پاکستان کے شاہین برباد کررہے ہیں تو فوری طور پر ٹرمپ نے جنگ بندی کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کردیئے ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے اور انشاء اﷲ جب بھی پاکستان پر کڑا وقت آیا تو دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں