سول ڈیفنس میانوالی اور ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں تربیتی ورکشاپ

میانوالی (نامہ نگار )ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب و ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ کی ہدایات کی روشنی میں۔۔۔
سول ڈیفنس میانوالی اور ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میانوالی میں تمام محکمہ جات کے افسران و ملازمین کی ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونے کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔محمد بلال فاروق انسٹرکٹر سول ڈیفنس میانوالی نے شرکاء تربیتی ورکشاپ کو شہری دفاع کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ شہر کا دفاع شہری ہی کرتے ہیں اور خالقداد خان بم ڈسپوزل کمانڈر نے دشمن عناصر کی تخریب کاری کے حوالے سے بریفنگ دی۔بعد ازاں ریسکیو 1122 کے سٹاف نے CPR اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے طریقے سیکھائے ۔