وزیراعلیٰ پنجاب سمرگیمز کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج بھکر میں انڈر21ہاکی ٹرائلز
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کیلئے گورنمنٹ ڈگری کالج بھکر میں انڈر 21 ہاکی ٹرائلز منعقد کئے گئے۔۔۔
جس میں ضلع بھر سے 25 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ان کھلاڑیوں میں سے سلیکشن کمیٹی کے ذریعے 16بہترین کھلاڑی منتخب کئے گئے جو کہ 31 مئی تک بہترین کوچزکی زیر نگرانی ٹریننگ کریں گے اور 01جون سے 05 جون تک انٹرڈسٹرکٹ سرگودھا میں شمولیت اختیارکریں گے ۔اس موقع پرڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد حسنین لودھرا تحصیل سپورٹس آفیسر مختار حسین،تحصیل سپورٹس آفیسر دریا خان خلیل قمرخان ہاکی کے سینئرکھلاڑی مقدرعباس خان چوہدری سلیم عابد ساہی زیشان،سمیع اﷲ (بین الاقوامی رگبی کھلاڑی) محمد عرفان (انٹرنیشنل نیٹ بال کھلاڑی)احمد عمران قوامی ایتھلیٹ عمر فاروق سینئرہاکی کھلاڑی بھی موجودتھے۔