عید الاضحی :دفاتر میں سائلین کا رش کم،اڈوں،سٹیشنوں پر رش

عید الاضحی :دفاتر میں سائلین کا رش کم،اڈوں،سٹیشنوں پر رش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عید الاضحیٰ کی آمد کیساتھ ہی دفاتر میں جہاں سائلین کا رش کم ہونے لگا ہے وہاں پر اپنے گھروں کو روانگی کیلئے بس اڈوں’ ریلوے اسٹیشنز’ ویگن اسٹینڈز پر مسافروں کا بے پناہ رش دیکھنے میں آرہا ہے۔۔۔

 کل بروز جمعۃ المبارک سے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز ہوجائیگا جس کے پیش نظر آج سے ہی دیگر شہروں کو جانیوالے سرکاری ملازمین حاضریاں لگا کر رفو چکر ہونے کیلئے تیاریاں پکڑ رہے ہیں حکومت کی جانب سے جمعہ تا سوموار تک عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے منگل کے روز سے دوبارہ کاروباری سرگرمیاں و سرکاری دفاتر کھلیں گے اس سے قبل سرکاری ملازمین جمعرات کے روز ہی صبح سویرے حاضریاں لگا کر اپنے گھروں کو روانہ ہونے کیلئے پَر تول رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں