اتحاد علماء کا بہترین سیکورٹی ،صفائی پر انتظامیہ کو خراج تحسین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)اتحاد علماء ضلع سرگودھا نے عیدالاضحی کے بہترین سیکورٹی انتظامات اور۔۔
صفائی کے اقدامات پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔جن کی کاوشوں سے سرگودھا مثالی شہر بن گیا۔اتحاد علماء ضلع سرگودھا کے صدر مولانا قاضی نگاہ مصطفے ،کنونیئر قاری عبد الوحید،نائب صدور شیخ سعید اختر کوہلی،میاں طاہرمحمود، جنرل سیکرٹری ملک ضیاء الحق،سیکرٹری اطلاعات شیخ نعیم طاہر،جوائنٹ سیکرٹری چوہدری امتیازاور دیگر نے عیدالاضحی کے موقع پر بہترین سیکورٹی انتظامات اور صفائی کے اقدامات پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کے ساتھ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ملک جہانزیب اعوان ڈپٹی کمشنر کپٹین ریٹائرڈ محمد وسیم ،ڈی پی او محمد صہیب اشرف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں سے سرگودھا مثالی شہر بن گیا۔جس میں لوگوں نے پرامن اور صاف ستھرے ماحول میں عید کے ایام کو منایا۔ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس عمل میں شہریوں کا تعاون اور سول سوسائٹیز نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا جو قابل ستائش اور قابل فخر ہے ۔