موٹر سائیکل سوار گدھے سے ٹکرا کر شدید زخمی ،ہسپتال منتقل

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)تھل کے گاوں رنگپور بگھور میں تیز رفتارموٹر سائیکل سڑک پر گھومنے والے گدھے سے۔۔
ٹکرا کر الٹ گیا حادثے میں موٹر سائیکل سوار رانا احمد ولد رانا لقمان شدید زخمی ہو گیا۔ مضروب رانا احمد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نور پور منتقل کر دیا گیا ہے ، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔