کمشنر کا 88 فلٹریشن پلانٹس 30 جون تک فعال کر نیکا ہدف

کمشنر کا 88 فلٹریشن پلانٹس 30 جون تک فعال کر نیکا ہدف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر نے ڈویژن بھر میں 88 فلٹریشن پلانٹس 30 جون تک فعال کرنے کا ہدف دیدیا،اس حوالے سے کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

جس میں صاف پانی کی فراہمی، پرائس کنٹرول میکنزم، مون سون سے قبل حفاظتی انتظامات اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوامی فلاحی منصوبوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پی ایس پی اے کی ٹیم نے فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے منصوبے پر بریفنگ میں بتایا کہ چاروں اضلاع میں 88 واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کا کام جاری ہے جس کا 50 فیصد حصہ مکمل ہو چکا ہے ۔ سرگودہا میں 32 میں سے نصف پلانٹس رواں ماہ کے اختتام تک فنکشنل ہو جائیں گے ، خوشاب میں 5 میں سے 2 کی مرمت مکمل ہے جبکہ باقی 3 بھی اسی ہفتے فعال کر دیے جائیں گے ۔ میانوالی میں 35 میں سے 9 پلانٹس مکمل ہو چکے ہیں جبکہ بقیہ دو ہفتوں میں فعال ہوں گے ۔ کمشنر نے کہا کہ صحت، تعلیم، صاف پانی، اور مہنگائی میں کمی جیسے عوامی مفاد کے پروگراموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ ان کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں