متحد رہنا ہوگا ،اتحاد ہی دشمن کی شکست کی ضمانت ہے ،ڈپٹی کمشنر

 متحد رہنا ہوگا ،اتحاد ہی دشمن کی شکست کی ضمانت ہے ،ڈپٹی کمشنر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن قوتیں اسلامی دنیا کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ، ہمیں آپس میں متحد رہنا ہوگا۔۔۔

 کیونکہ ہمارا اتحاد ہی دشمن کی شکست کی ضمانت ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ محرم الحرام جیسے حساس مہینے میں معاشرتی و مذہبی ہم آہنگی کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے ،ملک میں پائیدار امن کے قیام، فرقہ واریت کے خاتمے اور اتحادِ امت کے فروغ میں علماء کرام کا کردار ہمیشہ مثالی رہا ہے ۔ علماء کرام معاشرے کے اصل رہنما ہیں جو منبر و محراب سے ہمیشہ محبت، برداشت اور رواداری کا درس دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی پر مثالی صفائی اور انتظامی اقدامات پر علماء کرام نے جس طرح حکومت کا ساتھ دیا اور رائے عامہ کو ہموار کیاوہ قابلِ تحسین ہے ۔ ا س امر کا اظہار انہوں نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن جاوید اختر جتوئی اور اے ڈی سی جی محمد ابوبکر کے علاؤہ ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اختر جتوئی نے واضح کیا کہ امسال بھی محرم الحرام کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے ۔ تمام جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر پولیس کی بھرپور موجودگی یقینی بنائی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں