گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ہائی سکول میں گرائونڈ کا کام آخری مراحل میں داخل

گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس  میموریل ہائی سکول میں گرائونڈ  کا کام آخری مراحل میں داخل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا شاہد عمران کی ذاتی کاوشوں سے گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس میموریل ہائی سکول میں بچوں کے کھیل کیلئے قائم گراؤنڈ کو قابل استعمال بنانے کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔۔۔

 جبکہ سکول ہذا کے اساتذہ اور بچوں نے سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور اسکی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر معروف کوچ کپتان محمد ارشداور نوجوان کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ گراؤنڈز کی حالت زار بہتر بنانے سے ہی کھیلوں کے فروغ اور بچوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکتا ہے ، ا س حوالے سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور ہم ان کیلئے دعا گو ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں