عمران خان نے فیصلہ کن تحریک کیلئے کارکنوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ،شفقت عباس اعوان

عمران خان نے فیصلہ کن تحریک  کیلئے کارکنوں کو تیار رہنے کا حکم  دے دیا ،شفقت عباس اعوان

شاہپور صدر (نامہ نگار )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک شفقت عباس اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کیلئے کارکنوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا ہے۔۔۔

محرم الحرام سے قبل ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کر دی جائے گی اور ہر ضلع تحصیل اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر حکومت مخالف جلسے جلوس اور مظاہرے کیے جائیں گے وہ شاہ پور میں علی مرتضیٰ کے دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ تحریک کی قیادت جیل میں بیٹھ کر عمران خان خود کریں گے انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر اپنی ذات کے لیے کچھ کر رہے ہوتے تو اب تک ڈیل کر کے کب کے بیرون ملک جا چکے ہوتے وہ اپنی ذات کی بجائے اس قوم کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں