بھٹہ خشت کی چمنیوں کا زہریلا دھواں شہریوں کیلئے وبال جان

بھٹہ خشت کی چمنیوں کا زہریلا دھواں شہریوں کیلئے وبال جان

شاہ پور صدر(نامہ نگار )تحصیل شاہ پور میں پرانی طرز پر بنائے گئے بھٹہ خشت کی چمنیوں سے نکلنے والا زہر آلود دھواں شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا۔۔۔

 محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بن گیا تفصیل کے مطابق شاہ پور صدر و گردونواح میں کثیر تعداد میں بھٹہ خشت پائے جاتے ہیں محکمہ ماحولیات و مقامی انتظامیہ نے بھٹہ خشت مالکان پر زور دیا تھا بھٹوں کو جدید طرز کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے لیکن چند بھٹوں کے علاوہ باقی سب بھٹے جعلی زگ زیگ پر کنورٹ ہو ئے ہیں جن کی چمنیوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں شہر کی آب و ہوا کو زہر آلود کر رہا ہے جس سے شہریوں میں ،پھپھٹروں سانس ،دمہ ،جلدودیگر جان لیوا بیماریاں پھوٹ رہی ہیں شہریوں نے اعلی ٰحکام سے التجا کی ہے کہ جعلی زگ زیگ استعمال کرنے والے بھٹوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں